لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی کےن ٹکٹ کیلئے سفارش نہیں کی ،ملک میں اصل مسئلہ مہنگائی کا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کے بعد دانیال عزیزنے کہا ہے کہ ٹکٹ کیلئے کبھی کسی کی سفارش نہیں کی ،میں چاہتا ہوں جو جیت سکتا ہے ٹکٹ اسے دی جائے تاہم پارٹی کی سیٹ ضائع کرنی ہے تو ان کی مرضی ہے ،ملک میں اصل مسئلہ مہنگائی ہے ،میں تو کہتا رہا ہوں کہ پارٹی کے موقف کو پزیرائی نہیں مل رہی .یاد رہے کہ رانا ثنا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دانیال عزیز اپنے بیٹے کو صوبائی ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : منظور پشتین کی گاڑی سے پولیس پر فائرنگ