لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات ،آئیندہ الیکشن کی حکمت عملی پر غور ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ لیگی سیکرٹریٹ پہنچے ،مولانا کی نواز شریف سے ملاقات میں دونوں پارٹیوں کے وفود نے بھی شرکت کی ،ملاقات میں آئیندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا ،اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ،دونوں پارٹیوں میں خیبرپختونخوا میں زیادہ تر نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی جبکہ جے یو آئی کے سربراہ نے پنجاب سے کچھ نشستوں پر اپنا حصہ مانگا ہے ،کمیٹیاں ایک ہفتے میں رپورٹ اپنی اپنی پارٹی کوپیش کریں گی جس کے بعدپارٹی سربراہان کی ایک اور ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں غیر ملکی سیاح کی خودکشی