کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کراچی میں صنعتکاروں اور تاجروں کی ہڑتال ،بلوچستان میں بھی صنعتیں بند ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کر دی اور کہا ہے کہ تمام چھوٹی بڑی صنعتیں اور ایکسپورٹ یونٹس بند رہیں گے ،بلوچستان میں بھی تاجر طبقہ نے نوری آباد او ر لسبیلہ میں صنعتیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
