سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک خواتین بااختیار اور طاقتور نہیں ہونگی ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی ،پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانا محترمہ شہید بینظیر کو خواب تھا ۔
سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ خواتین کو پہلے اپنی طاقت کو پہچاننا ہو گا ،بینظیر بھٹو خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرتی تھیں اور انہوں نے اس کیلئے بڑی محنت بھی کی ،ہمیں خود پر نظر ڈالنا ہو گی کہ ماضی سے کیا سیکھا ،کیا سیکھنا ہے اور کیا سکھانا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کو نشان پاکستان کا اعزاز