party election challenge

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن باضابطہ طور پر چیلنج کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کر دیے ،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کاانتخابی نشان بلا خطرے میں ہے ،ہم اس کے تحفظ کیلئے نکلے ہیں ،انٹرا پارٹی الیکشن بھونڈے انداز میں کرائے گئے ،ہمیں ووٹر لسٹ دی گئی نہ امیدواروں کے نام بتائے گئے ،انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے جائیں ،الیکشن کمیشن دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم جاری کرے ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں عمران کو سزا دینے پر تلے ہیں ،یہ کسی ایک کا نہیں سب کا مسئلہ ہے،اعتزاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں