اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈسکوز کے سی ای اوز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،بجلی کی فراہمی میں اوور بلنگ سب سے بڑی بددیانتی ہے ،نیپرا کی انکوائری نے گھپلوں کا انکشاف کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رضا ربانی نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے سو فیصد زائد وصولیاں کر رہی ہیں ،ڈسکوز کی میٹر ریڈنگ سے بلنگ اور جرمانے تک پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں ،ڈسکوز کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں عمران کو سزا دینے پر تلے ہیں ،یہ کسی ایک کا نہیں سب کا مسئلہ ہے،اعتزاز