لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے الزام لگایا کہ پولیس افسران عدالت سے غلط بیانی کر رہے ہیں ،افسران نے کیسز کا درست ریکارڈ فراہم نہ کر کے عدالت سے جھوٹ بولا ہے ۔جسٹس علی باقر نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں : 8پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری