آئی جی پنجاب نے ٹرانسجینڈر کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(کرائم سیل)انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی)پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس افسران استحصال کا شکار ٹرانسجینڈرز کو انصاف کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور میں ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے وفد نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔وفد میں ٹرانس ایکٹوسٹ شہزادی رائے،نیلی رانا،ٹرانس فلم سٹار علینہ اور عروہ شامل تھیں۔اس موقع پر ڈاکٹر انور عثمان نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز کو 1300 سے زائد مختلف کیسز میں قانونی مدد فراہم کی گئی جبکہ سیکڑوں ٹرانسجینڈرز کو ریلیف فراہم کیا، تمام پولیس تحفظ مراکز میں وکٹم سپورٹ افسران کو تعینات کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں