ICC test ranking

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری ،کین ولیم سن سر فہرست ،بابر اعظم کا چوتھا نمبر

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ،بابر اعظم کا چوتھا نمبر ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پہلے نمبر پر برقرار رہے ،انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر رہے ،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 7ویں نمبر پر آ گئے جبکہ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم چار درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر آ گئے ۔ٹیسٹ باﺅلرز میں بھارت کے روی چندرن پہلے نمبر پر برقرار ،پاکستان کے شاہین آفریدی 5ویں نمبر پر آ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی وزیراعظم کی پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں