لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سول جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ صحت یاب ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملازمہ رضوانہ چار ماہ تک جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی ،رضوانہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ رضوانہ گھریلو ملازمین پر تشدد کیخلاف ایک علامت بن چکی ہے ،بچی اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نگرانی میں رہے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس،20دسمبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ