اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے انتخابات کے التوا کیلئے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا ،طے شدہ تاریخ پر الیکشن کرانے کا مطالبہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نے الیکشن کمیشن سے 8فروری کو طے شدہ تاریخ پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکانے والے دستور کے دشمن ہیں ،پاکستان کو دستور سے مکمل محروم کرنے کی سازش ہے ،انتخابی التوا ملک کو عدم استحکام کی لپیٹ میںدینے کے مترادف ہے ،نگران حکومتیں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں جن کی دستور میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے منصفانہ الیکشن کا انعقاد ناگزیر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن عوام کی بڑی تعداد میں شرکت