لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا کے بھائی گل باز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔جسٹس شہباز علی رضوی نے سماعت کی۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،ملزم پر سرکاری کاغذات ادھر ادھر کرنے اور جعلی دستخط کرنے کا مقدمہ درج ہے۔جسٹس شہباز علی رضوی نے دلائل سننے کے بعد ملزم گل باز کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش جو پولیس نے ناکام بنا دی، جس پر اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
