لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
واثق قیوم عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی کیرئیر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا،ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی ناقابل برداشت ہے، ریاستی اداروں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی اور قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا گیا تھا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور سابقہ صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود کو کل رات نامعلوم افراد نے غائب کیا اور اب تک کسی بھی پولیس سٹیشن یا عدالت میں پیش نہیں کیا،ملک میں جاری غنڈہ راج اور لاقانونیت کو ختم کرنے کے لیے ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ اغوا برائے بیان کے اس عمل کے خلاف بیرسٹر اعتزاز احسن کی پٹیشن کو جلد از جلد سنا جائے۔۔