برطانوی ہائی کمشنر مولانا فضل الرحمان کے گھر جا پہنچیں،کیا وعدے وعید ہوئے؟جانئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کی جانب سے پارٹی قائد مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے صدر بنائے جانے کے تہلکہ خیز دعوی کے بعد ”مولانا “ کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور اب خبر آئی ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر مولانا فضل الرحمان کے گھر جا پہنچیں ہیں،دونوں رہنماوں کے درمیان اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو یقین دہانیاں بھی کرا دی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان، افغانستان اور بھارت کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔دوسری طرف جے یو آئی ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم سےمتعلق مولانا فضل الرحمان سےتعاون کی اپیل کی۔مولانا فضل الرحمان نے عالمی برادری کوافغانستان سے تعلقات بہتر بنانے اور معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا مغرب اور اسلام کے درمیان ثقافتی تقسیم کو تسلیم کیا جائے، خواتین کی تعلیم کے حامی ہیں افغانستان حکومت خواتین کی تعلیم کیلئے ماحول بنا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا غزہ میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں، امن کے نام پر غزہ میں قتل عام بند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جائیں۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے انتخابات کے بعد انہیں صدربنائے جانے کی یقین دہانی حاصل کر لی ہے اور اب وہ اپنا سافٹ امیج مزید بہتر بنانے کے لئے غیر ملکی سفیروں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر کے یقین دہانیاں کروا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں