راولپنڈی(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں امیدواروں کے حوالے سے کمیٹیاں پہلے سے ہی بنی ہوئی ہیں،جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ہی ٹکٹ ملے گا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کوئی پارٹی چیئرمین شپ فیملی سے باہر نہیں دیتا،بھتیجے اور داماد کو دینے کےلئے تیار نہیں،عمران خان نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے ایک کارکن کو چیئرمین شپ دے دی،مجھے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کر کے عمران خان نے دنیا کو دکھایا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اس طرح کام کرنا چاہیے،عدلیہ اور پارٹی مشکل لمحے سے گزر رہی ہے،جسے عمران خان کہیں گے،اسے ہی ٹکٹ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جتنی مرضی درخواستیں دے دیں،پی ٹی آئی نے یہ الیکشن قانون کے مطابق کروائے ہیں،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن فری اینڈ فئیر ہوئے ہیں،بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے گا اور وہ نشان پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہو گا۔
