کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا،زندگی کو با مقصد بنانے کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے ۔
کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے طلبا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ہمارے ملک کی تاریخ رہی ہے ،طلبا سے بات کر کے خوشی ہوتی ہے ،میری لمز میں طلبا کے ساتھ گفتگو بڑی مشہور ہوئی تھی ،پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ کیس ،شریک ملزمان کے اشتہارجاری کر دیے گئے