solangi

”کوئی شک نہیں الیکشن 8فروری کو ہی ہونگے “وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی یقین دہانی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ الیکشن 8فروری کو ہی ہونگے ،تمام سیاسی جماعتوں کو پی ٹی وی پر کوریج دی جا رہی ہے ۔
کوئٹہ میں نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ضروریات پوری کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،خوشی ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں ،پاکستان جس حالت میں ہمیں ملا اس سے بہتر چھوڑ کر جائینگے ،حکومتی اقدامات سے ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی اورلطیف کھوسہ کی آڈیو لیکس ،آئی ایس آئی کو سراغ لگانے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں