PTI

پی ٹی آئی کی عام انتخابات کی تیاریاں تیز ،امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں ،پنجاب اور خیبر پختونخوامیں امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں تیار کر لی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی تحریک انصاف نے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کا اختیار دیدیا ہے ،پنجاب میں 180امیدواروں نے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ،قومی اسمبلی کیلئے بھی امیدواروں کے نام فائنل کیے جا رہے ہیں ،الیکشن شیڈول جاری ہونے کے فوری بعد امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کو فائنل نوٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں