اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ آباد اور گوجرانوالہ کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی درخواست پر سماعت کر کے فیصلہ کرے ،اعتراضات سے متعلق درخواست دوسرے بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کی جائے ،اعتراضات بارے الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے فیصلہ کیا جائے ،چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ جاری کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کے شیر جوان کرپشن میں نمبر 1قرار،پاکستان میں بدعنوانی پر عالمی رپورٹ