uzair baloch

لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی بریت چیلنج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی بریت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی بریت کیخلاف اپیل پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم عزیر بلوچ اور شریک ملزمان کو ٹرائل کے بغیر بری کر دیا گیا ،بریت کو کالعدم قرار دیکر کیس دوبارہ اے ٹی سی کو بھیجا جائے ،اے ٹی سی کو حکم دیا جائے کہ کیس کا مکمل ٹرائل سن کر فیصلہ کرے ۔یاد رہے کہ عزیر بلوچ نے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر 2012میں شہری نوشاد کو قتل کر دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”لاڈلا روزانہ کمرے میں بیٹھ کرمیٹنگ کرتاہے “پیپلز پارٹی رہنماﺅں کے نواز شریف پرمسلسل وار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں