لوئر دیر (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نفرت تقسیم اور انا کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا ،سیاست ذاتی دشمنی تک آ چکی ہے ،ہم ایسی سیاست کو دفن کر دینگے ۔
لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جو تین بار وزیراعظم بن کر فیل ہو چکا ہے وہ چوتھی بار کونسا تیر مار لے گا ،عوام رائے ونڈ اور زمان پارک کے وزرائے اعظم کو برداشت کرچکے ہیں ،نواز شریف تین بار وزیراعظم رہنے کے بعد اب پھر چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے ،آ بھی گیا تو وہی کرے گا جو تین بار پہلے کیا ،لانے والوں سے پنگا لے گا ۔
