marium

”نواز شریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے “

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سات سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا ،آج بھی عدالتوں کے چکر لگوائے جا رہے ہیں ،آج بھی انصاف رینگ رینگ کر مل رہا ہے ۔
جلالپور جٹاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو چور کہنے والا آج اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہا ہے ،جوکہتے ہیں کہ نواز شریف کو عدلیہ سے ریلیف مل رہا ہے انہیں شرم آنی چاہیے ،نواز شریف کو آج بھی انصاف رینگ رینگ کر مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف چوتھی بار آ گیا تو لانے والوں سے پھر پنگا لے گا ،بلاول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں