میرج ایکٹ کی خلاف ورزی،لاہور پولیس نے چار شادی ہال مالکان گرفتار کر لئے

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں میرج ایکٹ کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر لاہور پولیس ایکشن میں آگئی ،سرد راتوں میں دیر گئے تک شادی کی تقریبات سجانے والے میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کر لیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے چار شادی ہال مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔گلشن راوی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیٹ نائٹ شادی پروگرام کروانے والے چار شادی ہال مالکان گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف میرج ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔کسی بھی با اثر شخص کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے،شہری قانون کی پابندی کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے پولیس کے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں