راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ امریکی عسکری اور حکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج دورے کے دوران امریکی عسکری و حکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جب سے جو بائیڈن حکومت آئی ہے اُس نے کسی پاکستانی سربراہ سے بات نہیں کی اور پاکستان سے الزامات لگائے گئے کہ امریکہ نے عمران خان کی حکومت ختم کی غزہ،یوکرین،یمن، چین،افغانستان اور پاکستان میں آئندہ آنے والی حکومت ان تمام ایشوز کے درمیان جنرل سید عاصم منیر کا یہ دورہ ایک روڈ میپ تیار کرے گا کہ پاکستان کا خطے میں کیا رول ہو اور وہ رول امریکہ کے ساتھ کس طرح سے کولیبریٹ کر سکتا ہے۔
