کاشف نواز رندھاوا کی گورنر پنجاب سے ملاقات،بلیغ الرحمن نے بڑی یقین دیانی کرا دی

لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی گورنر ہاوئس میں گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورتحال،عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
”پاکستان ٹائم کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنی اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قوتوں نے ہمیشہ اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہیں،مسلم لیگ ن نے وطن عزیز کو ایک خوش حال اسلامی ریاست بنائے گی۔اس موقع پر کاشف نواز رندھاوا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارا انتخابی تحاد دینی اقدار کے تحفظ اور نظریہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں