mehbooba mufti

آج گاندھی کا بھارت ہار گیا ،محبوبہ مفتی

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر سابق وزیر اعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی کا ردعمل سامنے آ گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری منزل نہیں ہے ،ہم اسے منزل سمجھنے کی غلطی نہیں کرینگے ،آج کا فیصلہ ہندوستان کے نظریے کی ہار ہے ،اس کے تصور کی ہار ہے ،گاندھی کی ہار ہے ،ہماری ہار نہیں ہے ،بھارتی حکومت کی غیر قانونی حرکت کو سپریم کورٹ نے جائز قرار دیا ،یہ فیصلہ کشمیریوں کیلئے سزائے موت سے کم نہیں ہے ،بی جے پی کی حکومت نے بھارت کو کمزور کر دیا ہے ،ہمیں گھروں میں نظر بند کیا گیا تاہم ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے “آرٹیکل 370کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں