اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے الیکشن میں تاخیر کی درخواستیں مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی پی وفد نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے ،الیکشن کمشنر کے سامنے اپنی تجاویز رکھ دی ہیں اور مطالبہ کیاہے کہ الیکشن میں تاخیر کی درخواستیںمسترد کی جائیں ،مختلف سیاسی جماعتیں حیلوں بہانوں سے الیکشن میں تاخیر چاہتی ہیں اس بارے ہم نے واضح کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ایسا بالکل نہیں چاہتی ۔تاج حیدر نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیںہو گی ۔
