پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کی پاکستان آمد کو روکنے کیلئے طورخم بارڈر پر جدید سسٹم نصب کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق طورخم بارڈر پر الیکٹرانک ویزا ویریفکیشن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے ،اس سسٹم کی مدد سے افغانستان سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کی جعلی دستاویزات پر پاکستان آمد کو روکنا ممکن ہو گا ،ای ویزا سسٹم سے افغانستان سے آنے جانے والے شہریوں کو سہولت بھی میسر ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی 3شاہ محمود کی 2کیسوں میں ضمانت