bilawal

”کس نے مذاکرات کیے اور دہشتگرد وں کو رہا کیا “بلاول کا تحریک انصاف پر الزام ،تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں دہشتگردوں کو جیلوں سے نکالا گیا ،اس دور کی پالیسیوں کے باعث آج ملک کو دہشتگردی کا سامنا ہے ۔
اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فوج اور پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں ،شہدا کی قربانیوں سے ملکی میں امن و امان بحال ہوا ،دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،عوام کو ایک بار پھر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ،تحریک انصاف کے دور میں دہشتگردوں سے مزاکرات اور رہائی کے پیچھے کون لوگ تھے ،اس بارے تحقیقات ہونی چاہیے ،اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان آج دہشتگردی کا شکار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں ،جرائم پیشہ افرادک و روکنے کیلئےطورخم بارڈر پر جدید ویزا سسٹم نصب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں