اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہو گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا،سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر ہو گی ،رجسٹرار نے کیس کے فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں ۔
