ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ ،تین اہلکار مارے گئے ،16زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر حملہ کیا گیا ،دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی ،دہشتگردی کے واقعہ کے بعد تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات کو ملتوی کر کے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔
