اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے درخواستوں پر سماعت کی ،الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار خرم نواز نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا ہے ،کیس کو زیادہ دیر تک ملتوی نہیں کر سکتے ۔
