asifa bhuto

”سپریم کورٹ کے ہاتھ شہید بھٹو کے خون سے رنگے ہیں “آصفہ بھٹو کا ٹویٹ ،شرمناک فیصلے کے خاتمے کی دعا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہاتھ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ ماضی میں ایک فوجی آمر کے دبائو میں کیے جانے والے فیصلے کو ختم کر سکتی ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں ذولفقار علی بھٹو کی نواسی نے کہا کہ” آج سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے ،وہ ایک فوجی آمر کے دباﺅ کے تحت دیے گئے فیصلے کو ختم کر سکتی ہے ، ہمیں امید رکھنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے کہ معزز ججز صاحبان اس شرمناک فیصلے کو آج ختم کر دیں گے،ایسا کرنا صرف خاندان کیلئے ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی ضروری ہے ”۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں بھٹو پھانسی کیس کی سماعت براہ راست نشر،زرداری اوربلاول بھی عدالت میں موجود

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں