ahmad raza

بھٹو کیخلاف قتل کیس کے مدعی احمد رضا قصوری بھی سپریم کورٹ میں موجود

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کیخلاف قتل کیس کے مدعی احمد رضا قصوری بھی موجود ۔
سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم بھٹو کے خلاف قتل کیس کے مقدمے کے مدعی احمد رضا قصوری بھی عدالتی کارروائی میںموجود ہیں۔ عدالت میں براہ راست سماعت کے دوران احمد رضا قصوری بھی روسٹرم پر آئے اور دلائل پیش کیے ،انہوں نے اپنے دلائل میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کی جانب سے ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو کا حوالہ بھی دیا ۔یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو احمد رضا قصوی کے والد نواب محمد احمد خان قصوری کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور اسی مقدمے میں انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں بھٹو پھانسی کیس کی سماعت براہ راست نشر،زرداری اوربلاول بھی عدالت میں موجود

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں