DI khan

ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملے ،25فوجی شہید،سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن،27دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز کے مختلف مقامات پر آپریشن ،27دہشتگرد ہلاک کر دیے ،دہشتگردوں کے خود کش حملہ میں 25جوان شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح دہشتگردوں نے درابن میں فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ،بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی ،اس کے بعد خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں چوکی کی عمارت گر گئی ،اس حملہ میں 25جوان شہید ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں مختلف مقامات پر 27دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ ،3اہلکار جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں