vehicles price

گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کتنی کمی ہوئی؟ پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے

کراچی (کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصدکی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 514780 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 603199 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔نومبرمیں ملک میں 98625 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جواکتوبرکے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، اکتوبرمیں ملک میں 113545 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں 131224 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جو رواں سال نومبرمیں کم ہوکر 98625 یونٹ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں