جے یو آئی اور ن لیگ میں پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

جے یو آئی اور ن لیگ میں پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

پنجاب (وقائع نگار)جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ انتخابات کیلئے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے۔حافظ نصیر احمد نے کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی انتخابی اور سیاسی حوالے سے مل کر چلیں گے۔دوسری جانب ذیشان ملک کو ن لیگ کا اسسٹنٹ سیکریٹری انفارمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب کے مطابق احسن اقبال نے ذیشان ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ذیشان ملک مریم نواز کے پولیٹکل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں ،مشکل حالات میں بہترین خدمات کے اعتراف میں ذیشان ملک کوترقی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں