پشاور ہائیکورٹ سے تحریک انصاف کو بڑا ریلیف کنونشن میں رکاوٹ ڈالنے والے افسروں کیخلاف کارروائی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے تحریک انصا ف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن ،نگران حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،پی ٹی آئی بار با ر عدالت سے رجوع کر رہی ہے کہ ورکرز کیخلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ،نگران حکومت کا کام الیکشن پر اثر انداز ہونا نہیں ہے ،جو افسر ایسی کارروائی میں ملوث ہو اس کیخلاف چیف سیکرٹری کارروائی کریں ،جسٹس اعجا ز انور نے 5صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن کیس ،جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں