پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانا ہے تو ڈکٹیشن کو سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہو گا ،غربت اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل کا حل موجود ہے ،ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے ۔
پشاور بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں پرانی سیاست کو چھوڑنا ہو گا ،ملک کیلئے سیاسی اختلافات کو بھلانا ہو گا ،نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دلوانا چاہتے ہیں ،سیاستدان آپس میں لڑتے رہے تو مسائل مزید بڑھیں گے ،ملک میں دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ،ہمیں ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا ،بھٹو کیس میں امید ہے کہ عدالت ایسا فیصلہ دےگی جس سے اس کا وقار بڑھے گا ۔
