اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے بینچ نے سویلین کے فوجی ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ مشروط طور پر معطل کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چھ رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا ہے کہ سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل تو ہو سکے گا تاہم حتمی فیصلے کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت اپیل کے فیصلے سے مشروط کیا گیا ہے ،اپیل پر آئیندہ سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دیا گیا ہے ،بینچ نے 5-1کے تناسب سے فیصلہ دیا ،جسٹس مسرت ہلالی نے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلے سے اختلاف کیا,یاد رہے کہ اس سے قبل پانچ رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”جمہوریت چلانی ہے تو ڈکٹیشن بند کرنا ہو گی “بلاول بھٹو کا پشاور بار سے خطاب