لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے ساتھ عدالتی ٹرائل کے ساتھ میڈیا ٹرائل بھی ہوتا رہا ،میں نے جنرل باجوہ اور راحیل شریف سمیت کسی کیخلاف کوئی سازش نہیں کی ،میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا انتقام تو نہیں لینا چاہتا مگر حساب تو بنتا ہے ۔
لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں نیب نے فیصلہ سنادیا ،ہم نے لندن سے درخواست کی تھی کہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے آ رہے ہیں ،مجھے اور میرے خاندان کو سزا اصل میں 25کروڑ عوام کو سزا تھی ،میرے ساتھ تو جو ہوا سو ہوا مگر سزا پورے پاکستان کو دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : جیلوں میں جانا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں،بلے کا نشان ہر صورت بچائیں گے ،بیرسٹر گوہر