راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائفر کیس میں عمران خا ن اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ،بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری گواہان کو طلب کر لیا ،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن کیس ،جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل