ladies convention

”غریبوں کیلئے 30لاکھ گھر بنائیں گے“بلاول کا پشاور میں خواتین کنونشن سے خطاب

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خواتین ورکرز اسی طرح متحرک رہیں تو اگلے الیکشن میں پارٹی کامیاب ہو گی ،غریب خواتین کو مالکانہ حقوق دینا چاہتے ہیں ،غریبوں کیلئے 30لاکھ گھر بنائیں گے ۔
پشاور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہے ،ہمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ ساتھ بہنوں کیلئے بھی روزگار کا سلسلہ بنانا ہے ،بینظیر انکم سپورٹ ایک انقلابی پروگرام ہے اس طرح کے اور پروگرام بھی شروع کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”جمہوریت چلانی ہے تو ڈکٹیشن بند کرنا ہو گی “بلاول بھٹو کا پشاور بار سے خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں