لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس کے 64ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کے احکامات جاری کر تے ہوئے 23دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری سے جیل میں تفتیش ،پولیس کو اجازت مل گئی