اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے کیسز سے علیحدہ ہونے کی درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس تمام درخواستوں سے خود کو علیحدہ کر لیں ،بانی پی ٹی آئی جسٹس عامر فاروق پر اعتماد کھو چکے ہیں ،ان سے انصاف کی کوئی توقع نہیں رکھتے ،چیف جسٹس پر عدم اعتماد کی وجہ ایک مدت سے پیش آنے والے واقعات ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”نہیں ہوتا بینچ سے الگ ،کیا کر لیں گے “وکلا کے اعتراض پر جسٹس طارق کا جواب