اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکا ہے ،دہشتگردی کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی ۔
ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملہ میں زخمی افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہیں ،دہشتگرد ہاری ہوئی جبکہ ہم جیتی ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں ،میںسی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کو حوصلہ دینے گیا پر وہ تو مجھے حوصلہ دیتے رہے ،حملہ آور سن لیں وہ ایک قدم آگے بڑھیں گے تو ہم دس قدم آگے بڑھیں گے ،ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ۔
