اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سائفر کیس ٹرائل کو فوری روکنے کی استدعا کو مسترد کر دیا گیا ،جج میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ۔عمران خان کے وکیل ذولقرنین نے کہا کہ چار دسمبر کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے ،یہ حکومت کا کام نہیں کہ وہ کورٹ کے لئے جگہ کا انتخاب کرے ،جج نے کہا کہ یہ جج کا ہی اختیار ہے ،جج ٹرائل کیلئے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے مگر وہ اوپن ہونی چاہیے ۔عدالت نے ایف آئی اے کو 20دسمبر تک کا نوٹس جاری کر دیا ،حکم امتناع کی درخواست پر بھی بیس دسمبر تک کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ۔
یہ بھیپڑھیں : ”ڈی آئی خان حملے کی تحقیقات کرائیں گے“افغان حکومت کی پاکستان کو یقین دہانی