”گھر خالی کیوں کرایا؟“کرائے دار میاں،بیوی نے ایسا اقدام اٹھا لیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی(کرائم سیل)شہر قائدؒ کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی میں مالک مکان کی جانب سے گھر خالی کرانے پر کرائے میاں بیوی نے خود کو آگ لگالی، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نشے کے عادی ہیں اور طیش میں آکر یہ قدم اٹھایا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہو گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،جہاں ان کی شناخت جمیل اور مسکان کے ناموں سے ہوئی۔دوسری جانب پولیس حکام نے دعوی کیا کہ واقعہ مکان مالک اور کرایہ داروں میں تنازعے کا شاخسانہ تھا،مکان مالک نے کرایہ نہ دینے پر گھر خالی کرنے کا کہا تھا جس پر کرایہ دار خاتون اور مرد نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،زخمیوں کی شناخت جمیل اور مسکان کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں نشے کے عادی ہیں اور انہوں نے طیش میں آکر انتہائی قدم اٹھایا،مالک مکان کرایہ وصول کرنے پہنچا تو میاں بیوی نے خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگالی۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں جھلسنے والی خاتون اور مرد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جب کہ پولیس نے مالک مکان محمد حسین کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں