1st test

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا پہلا دن کینگروز کے نام5،وکٹوں کے نقصان پر 346سکور

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا پہلا دن کینگروز کے نام رہا جنہوں نے 5وکٹوں کے نقصان پر 346سکوربنا لیے ۔
پرتھ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے،خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند کاشکار بنے۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 ، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے اپنی ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں