کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر قلات اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا ،گیس کی بندش سے شہری پریشان ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قلات اور گردونواح میں بارش کے بعد سردی میں شدید اضافہ ہو گیا ،گیس بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ،شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کو چالو کیا جائے تا کہ لوگ سردی سے محفوظ رہ سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں دھند میں اضافہ ،کئی مقامات پر حادثات